150 اراکین پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 150 اراکین پارلیمنٹ اور ممبرز صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جن 3 سینیٹرز، 36 اراکین قومی اسمبلی، 69 اراکین پنجاب اسمبلی، 14 اراکین سندھ اسمبلی، 21 خیبرپختونخواہ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین کو معطل کیا گیا ہے۔
ای سی پی کے مطابق جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ان میں مسلم لیگ ن کے مصدق ملک سمیت 3 سینیٹرز، وفاقی وزراء فواد چوہدری، نور الحق قادری، حماد اظہر، شفقت محمود، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزراء مملکت فرخ حبیب اور شبیر علی قریشی شامل ہیں۔
نہ گھبرانے کا درس دینے والا کپتان خود کیوں گھبرا گیا؟
رکنیت معطل ہونے والے ممبرز میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، فردوس شمیم نقوی، علی گوہر خان، صداقت عباسی، راجا ریاض، خالد مقبول صدیقی، یار محمد رند، میر سکندر علی، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ چوہدری، سلمان نعیم اور سبطین خان نیازی بھی شامل ہیں۔
