اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرین کیلئے 30لاکھ ڈالر امدادکا اعلان کردیا

اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسو سی ایشن نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ 5 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی فنڈ (سی ای آر ایف) نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور شراکت داروں کو 3 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں، یہ رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت، غذائیت، غذائی تحفظ کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یو این کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی امداد کے بعد سیلاب سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارے کی کُل امداد 70 لاکھ ڈالر ہوجائے گی۔
امداد میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے طبی سامان، یونیسیف کی جانب سے صاف پانی اور غزائیت کا سامان، یو این ایف پی اے کی جانب سے حاملہ خواتین کے لیے سہولیات، ڈبلیو ایف پی کی جانب سے غذائی امداد، ایف اے او کی جانب سے مویشیوں کی ویکسینیشن اور یو این ایش سی آر کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہیں شامل ہیں۔
آل پاکستان چائینز انٹرپرائزز ایسو سی ایشن (اپیکا) نے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں 1کروڑ 5لاکھ روپے عطیہ کرنےکا اعلان کیا ہے، اس فنڈ کا اعلان ملک میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اعلان کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اپیکا کا عطیہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے، انہوں نے اعتراف

متحدہ عرب امارات 6 سال بعد ایران میں سفیر بھیجے گا

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں چاہے ہنگامی صورتحال ہو یا موسمی آفات، چین پاکستان کے ساتھ ہر معاشی بحران میں کھڑا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی کی قیادت میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور انہیں ملک کی حالیہ صورتحال اور اقدامات سے آگاہ کیا جو بینک نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے کیے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کو ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کو سراہا۔

Back to top button