رانا ثنا اللہ، فضل الرحمن، مریم نواز کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، فضل الرحمن، مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی گئی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کی درخواست ہے کیا ؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف بیانات دیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے پاس جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہ ہی جگہ کیوں پسند ہے، درخواست گزار کو کہیں کہ لاہور میں بھی عدالتیں ہیں۔

گجرات میں رانا ثنااللہ پرججز کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں مزید کہا کہ جس وقت یہ بیانات دیے گئے اُس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔

Back to top button