ہاکی نیشنز کپ، پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی
ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 8-1 سے آوٹ کلاس کر دیا، قومی کھلاڑیوں نے آٹھ کے آٹھ فیلڈ گول کئے۔
سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے گولز کی ہیٹرک کی جبکہ غضنفر علی نے دو گول اسکور کیے، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے، گرین شرٹس کا پہلا میچ ملائیشیا کے ساتھ چار چار گول سے برابر ہوا تھا ۔قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا۔