پاکستان اسرائیل کی قید سے رہافلسطینیوں کی میزبانی کریگا،حماس کادعویٰ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےدعویٰ کیاہے کہ پاکستان نےاسرائیلی جیلوں سے رہا ہونےوالے15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

عرب میڈیا کی جانب سےحماس ترجمان خالدقدومی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےکےتحت اسرائیل نےجن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔

حماس ترجمان نےکہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ،الجزائر،ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونےوالےقیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پرتصدیق کردی گئی ہےکہ پاکستان15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بات پر ہم پاکستانی حکومت، پاکستانی عوام اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان صرف بھائی نہیں بلکہ بڑا بھائی ہے جس کا ہمارے ساتھ روحانی تعلق ہےجو ہمیشہ القدس کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نےرہاہونےوالےفلسطینی قیدیوں کی میزبانی کی ابتک سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی ہے۔

Back to top button