بارش نے پاکستان ویمن ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بارش کے باعث ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، کوارٹر فائنل کا کھیل بارش کے باعث نہ ہو سکا۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔بھارت نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دو کوارٹر فائنلز جمعے کے روز کھیلے جائیں گے، جس میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے جبکہ بنگلادیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے، اس نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز ویمن کرکٹ ایونٹ میں
گولڈ میڈل جیتا تھا۔
