ون ڈے سیریز،پاکستانی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کوشکست دیدی

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکیخلاف یہ میچ 6 وکٹوں سے جیتا، تاہم تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہمان ٹیم کی پوری اننگز صرف 115 رنز پر سمٹ گئی۔ کپتان لاورا وولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ باقی کھلاڑی پاکستانی اسپنرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیدہ اروب شاہ نے 2 جبکہ ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

116رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ابتدا میں دباؤ کا شکار ہوئی جب عمائمہ سہیل بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئیں۔ تاہم مونیبہ علی اور سدرہ امین نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔ مونیبہ علی نے 76 گیندوں پر 44 رنز بنائے جبکہ سدرہ امین نے 94 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 50 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

ناتالیہ پرویز نے بھی 14 رنز کی تیز اننگز کھیلی اور پاکستان نے 31ویں اوور میں 117 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!