چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا”مشن نور“سےاظہارلاتعلقی

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہناہےکہ معلوم نہیں ”مشن نور“کس نے اورکیوں شروع کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہرکاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تحریک انصاف نے کبھی کبھی سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، جو چیر امت مسلمہ کو مضبوط کرتی ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ اس وقت پوری امت مسلمہ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور پاکستان ایک قلعے کی طرح کردار ادا کررہا ہے، خاص طور پر سعودی عرب کے لیے۔ خادمین حرمین شریفین کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے ساتھ خصوصی تعلق ہے۔ جب پاکستان کی باری آتی ہے تو ہم ملک بہ ملک بات کرتے ہیں، سعودی عرب کا دفاع مضبوط ہو تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایک اور سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’مشن نور‘ کا ہمیں علم نہیں، یہ نہیں معلوم کہ کہاں سے شروع ہوا اور کس نے یہ شوشا چھوڑا۔ پارٹی نے کبھی اس کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس کی تائید کی ہے۔
