پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے‘تھری ایڈیٹس’  کیلئےتھیٹر بک کرلیا

امریکی شہر سان فرانسسکو میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت نے بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ‘تھری ایڈیٹس دکھانے کے لیے پورا تھیٹر بک کر لیا ہے۔

فرزا مجید نامی اس پاکستانی نژاد نوجوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اعلان کیا کہ انہوں نے سان فرانسسکو میں 250 نشستوں پر مشتمل مرینا تھیٹر کرائے پر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ہے جو زندگی میں کسی الجھن کا شکار ہیں، جنہیں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ چاہیے یا جو صرف ہنسنا مسکرانا چاہتے ہیں۔

فرزا مجید کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کی ذاتی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے ذریعے لوگوں کو ایک خوبصورت کہانی سے متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

یہ خصوصی شو اتوار 24 مئی کو دکھایا جائے گا، جس کے لیے ٹکٹ کی قیمت محض 10 ڈالر رکھی گئی ہے اور فلم انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ دکھائی جائے گی۔

Back to top button