پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلوں میں شرکت کی مشروط اجازت

 

 

 

بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ہونے والے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کھیلوں کے مقابلے، بشمول کرکٹ، بدستور معطل رہیں گے۔

یاد رہے بھارت 2030 میں کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کرےگا اور 2036 کے اولمپک گیمز اور 2038 کے ایشین گیمز کی میزبانی کےلیے بھی جارحانہ انداز میں کوشش کررہا ہے تاکہ ایک اُبھرتی ہوئی کھیلوں کی طاقت کے طور پر اپنی ساکھ کو مضبوط کرسکے۔

بھارت کی وزارت امور نوجوانان و کھیل کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیمیں اور انفرادی کھلاڑی پاکستان کی موجودگی والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت جاری رکھیں گے،عالمی تنظیموں کے طریقہ کار کےمطابق اور انڈین کھلاڑیوں کے مفاد میں،پاکستانی کھلاڑی اور ٹیمیں انڈیا میں ہونےوالے کثیر الجہتی مقابلوں میں شرکت کرسکیں گی جب کہ کھلاڑیوں،حکام اور میڈیا ورکرز کےلیے ویزا عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند برسوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کےلیے ویزا میں تاخیر کے باعث عالمی اداروں نے انڈیا پر میزبانی کی ذمہ داریوں کےحوالے سے تنقید کی تھی۔

 

Back to top button