پاکپتن،جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت7افراد قتل

پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا، مقتولین میں ملزم کے 2 بھائی، بھابھی اور بچے شامل ہیں۔
پاکپتن پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کے دو بھائی، بھابھی اور بچے شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی پی او پاکپتن نے دلخراش واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد سے جلد گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔
