پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں بلی نے بچےدیدیے

گزشتہ ہفتےایک جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطےمیں دیکھی گئی تھی جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ بلی نے بچے دے دیے ہیں۔
بلی کے بچوں کی آوازیں ہر گزرنے والے کی توجہ اپنی جانب کھینچنے لگی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا،کچھ روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر آگیا تھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
