رانا شمیم سمیت تمام فریقین فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب

سابق چیف جج رانا شمیم، میر شکیل، عامر غوری اور انصار عباسی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 20 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلفی پر توہین عدالت کیس کے حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ میں سابق چیف جج رانا شمیم، میر شکیل، عامر غوری اور انصار عباسی پر فرد جرم کیلئے 20 جنوری کو طلب کر لیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ توہین کے ملزموں کو کافی وقت دے لیا، ملزموں کا یہی مؤقف رہا کہ کچھ غلط نہیں کیا، رپورٹر، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر کا موقف اہم ہے، یہ مؤقف ماننا زیر التوا کیسز سے متعلق کچھ بھی چھاپنے کا لائسنس دینے جیسا ہے۔
یونیورسٹیز میں 228 پی ایچ ڈی پروگرام بند کیوں ہو گئے؟
لگتا ہے رپورٹر، ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر زیر التوا کیسز کے رُولز سے ناواقف ہیں، کیس کے دوران بھی کیس پر تنظیموں کے مؤقف چھاپے جا رہے ہیں، رپورٹر نے بتایا بیان حلفی کا درست یا غلط ہونے کا جاننا اس کی ذمہ داری نہیں، پروفیشنل صحافی زیر التوا کیس سے متعلق ذمہ داری سے واقف نہیں نظر آئے۔
