عام انتخابات کب ہوں گے ؟سربراہ پی ڈی ایم نے بتادیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات نہ پہلے کر رہے تھے نہ اب کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے؟ یہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے دیکھنا ہو گا ملک کو نئے ہنگاموں کی بھینٹ چڑھانا ہے؟ یا معیشت کو کھڑا کرنا ہے؟

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریاستی اداروں پر حملہ کیا، آرمی ایکٹ تو حرکت میں آئےگا، پابندی کا فیصلہ عدالت کوکرنا ہے اگر عدالت سمجھتی ہے پابندی ہونی چاہیے تو خس کم جہاں پاک۔ان کا کہنا تھا کہ  پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، علاقائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، عوام سمجھ رہے ہیں کہ ملک کو دلدل کی طرف کس نے دھکیلا، امید پیدا ہوگئی ہےکہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

Back to top button