آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کردیا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کےلیے پیپلز پارٹی نے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کےمطابق مختلف حلقوں کےلیے امیدوار نامزد کیےگئے ہیں،جن میں مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، بھمبر، سدھنوتی،پونچھ، باغ، وادی نیلم، جموں اور ویلی کے حلقے شامل ہیں۔
میرپور ڈویژن میں ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد،ایل اے-2 میرپور 2 (چکسواری) سے قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور 3 (میرپور شہر) سے یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور 4 (کھڑی شریف) سے چوہدری صہیب ارشد اور ایل اے-5 بھمبر 1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
کوٹلی ڈویژن میں ایل اے-8 سے ملک ظفر،ایل اے-9 سے جاوید اقبال بھڈھانوی، ایل اے-10 اور ایل اے-12 سے چوہدری یاسین جب کہ ایل اے-11 سے چوہدری اخلاق کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
باغ، سدھنوتی اور پونچھ کے مختلف حلقوں میں فیصل ممتاز راٹھور، سردار قمر زمان، سردار امجد یوسف، سردار یعقوب، سردار سعود صادق، سردار محمد عابد خان اور سردار فہیم اختر ربانی کو پارٹی امیدوار نامزد کیاگیا ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ یکم جولائی کو حلف اٹھائیں گے
اسی طرح وادی نیلم اور مظفر آباد کے مختلف حلقوں میں سردار جاوید ایوب، میاں عبد الوحید، سردار مختار احمد خان، سید بازل نقوی، مباشر منیر اعوان، اشفاق ظفر اور دیوان علی چغتائی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
جموں مہاجر نشستوں پر چوہدری آصف گجر، کرنل (ر) قدیر چوہان، شاہین کوثر ڈار، چوہدری احسن اسماعیل گجر، راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور چوہدری فخر زمان کو امیدوار نامزد کیاگیا ہے۔
ویلی کی نشستوں پر غلام عباس میر، عامر عبدالغفار لون، جاوید بٹ، محمد راشد اسلام بٹ اور عبدالمجید خان کو پیپلز پارٹی کا امیدوار مقرر کیاگیا ہے۔
پارٹی قیادت نے امیدواروں کو انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کرتےہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کی جائےگی۔
