سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں مزید رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں سے رائے لی اور اس وقت فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کا عہدہ چھوڑتا ہوں۔میڈیا سے مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ باقی دوستوں اور پارٹی کے کارکنوں سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ٹی وی پر جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔پرویز خٹک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر تھے۔
