پرویز مشرف کی صحت خراب ، انہیں واپس آجانا چاہیے

پاک فوج کے ترجمان جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔
پنجاب : پی ٹی آئی اور ق لیگ کا بجٹ ،ضمنی الیکشن کیلئے لائحہ عمل طے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا آرمی چیف نے چین کا اہم دورہ کیا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک کی سکیورٹی پاک فوج کو دی گئی، سی پیک کی سکیورٹی میں کوئی کمی آنے نہیں دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے۔ پرویزمشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت کی صورتحال میں انسٹی ٹیوشن کا اور لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، اسی سلسلے میں پرویز مشرف کی فیملی سے رابطہ کیاگیا، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی اور ان کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے کہ وہ ان کو ایسی کنڈیشن میں سفر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں یا نہیں؟
مجیر جنرل بابر افتخار نے کہا اگریہ دونوں چیزیں سامنے آجاتی ہیں تو اس کے بعد ہی کوئی انتظامات کیےجاسکتے ہیں، انسٹی ٹیوشن محسوس کرتاہے کہ جنرل مشرف کو اگر ہم پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیوں کہ ان کی کنڈیشن ایسی ہے
