پشاور زلمی کی کوئٹہ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 7 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈئیٹر کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، پشاور زلمی نے خلاف توقع ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 کے پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن رکھنے کیلئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر غیر متوقع طور پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لاہور میں پی ایس ایل 7 کے سلسلے میں اب تک کھیلے گئے زیادہ تر میچز میں ٹاس جیتنے والے کپتانوں نے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ اسی باعث کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد پہلے باولنگ کا موقع ملنے پر خوش دکھائی دیئے۔
آفریدی کے PSL چھوڑنے پر مداحوں کا اظہار افسوس
واضح رہے دونوں ٹیموں نے اب تک 7 میچز میں 3،3 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
