پی آئی اے کا فلائٹ سٹیورڈ ٹورانٹو سے غائب

پاکستان ائیر لائن کی ٹورانٹو پرواز کا عملہ ہوٹل سے غائب ہوگیا، وقار احمد جدون فلائٹ سٹیورڈ کے طور پر اسلام آباد سے پروز 781 سے ٹورانٹو روانہ ہوا۔

وقار احمد جدون کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پرنہ پہنچنے سے ہوا، وقار جدون کو 23 جنوری کی ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر بطور فلائٹ اسٹیورڈ ڈیوٹی انجام دینا تھی۔

ٹورنٹو میں پی آئی اے حکام  نے وقار جدون کے غائب ہونے کے بارے میں مقامی حکام کو مطلع کر دیا، پولیس رپورٹ کے
بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ میں شمولیت

وقار جدون کے واجبات ضبطگی کے ساتھ ملازمت سے بھی برخاست کر دیا جائے گا جبکہ وقار کے گھر والوں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

Back to top button