عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم کی درخواست بریت مسترد

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا، لڑکی تشدد کیس میں اہم پیشرفت، عدالت نے شریک ملزم عمر بلال کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شریک ملزم عمر بلال کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا کہ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا، اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
متاثرہ لڑکے لڑکی کے بیان سے منحرف شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی، عدالت نے کیس میں تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کے کل ملزموں کے وکلا کو ہدایت کر رکھی ہے۔
