ناشپاتی کی شکل کا بڑا گلابی ہیرا نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا

سوئٹزرلینڈ میں ناشپاتی کی شکل کا بڑا گلابی ہیرا نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ ہیرا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا جو 18.18 قیراط کا ہے جس کے ساڑھے تین کروڑ ڈالر تک نیلام ہونے کا امکان ہے جب کہ جنیوا میں نایاب زیورات کی نیلامی 8 نومبر کو ہوگی۔
بھارتی چوروں نے 20 لاکھ میں سے 5 کے زیوارت واپس بھجوا دیئے
رپورٹس کے مطابق کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن نے بتایا ہے کہ یہ ایک انتہائی خوب صورت اور قیمتی پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا بہت مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ہلکے گلابی رنگ کا یہ چمکتا دمکتا ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو کہ دونوں اطراف سے بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے۔
