آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کا شکست خوردہ بھارتی فوج کو خراج تحسین

Øپاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنیوالی بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ میں خراج تحسین پیش کرکے نئی تاریخ رقم کردی ۔

آئی پی ایل میں فائنل کے موقع پر اپنی ناکام مسلح افواج کو ٹریبیوٹ پیش کیا، جنہیں گزشتہ ماہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نست ونابود اور ائیر بیسز تباہ پر ہونے اپنی مسلح افواج کو سراہا، جس پر دنیا بھر میں بھارتی بورڈ کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا تھا، جنہوں نے جنگی میدان پر دشمن بھارت کو شکست دی تھی اور جنگ بندی کیلئے امریکا کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی خود اپنی مسلح افواج کی ناکامی اور مودی حکومت کی عجیب منطق پر انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

Back to top button