بجٹ میں صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں،صدراوروزیراعظم کا اتفاق

صدرمملکت آصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات  کےدوران بجٹ میں صوبوں کے تحفظات دورکرنے پر اتفاق ہوا۔

 صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔صدر اور وزیراعظم ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتحال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اوراتحادیوں کے تخفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے بیرون ملک پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے کو سراہا۔

دوسری جانب صدر مملکت سمبڑیال ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ناقص کارکردگی پر پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔

 ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے قیادت کو ہدایات جاری کیں۔

صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔

 گورنر پنجاب نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل پرصدر کو بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی تھی۔

Back to top button