چاہت فتح علی خان نےخود کوبہترین گلوکارکالقب دیدیا

بے سُری گائیکی کی ویڈیوز وائرل ہونے سے مشہورچاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار کالقب دیدیا۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذات پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان کے فن کو تسلیم نہیں کرتے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنی موسیقی بناتے ہیں اور انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ انہیں گلوکار مانتے ہیں یا نہیں۔ ان کا گانا "بدو بدی” اصل گانے سے مختلف ہے اور اس پر تنقید بے بنیاد ہے۔ ان کے مطابق نہ نور جہاں کو اصل گانے سے شہرت ملی تھی اور نہ ہی ممتاز کو، لہٰذا ان کے گانے پر غیر ضروری تنقید گئی جبکہ ان کا گانا خواتین کیلئے ہے۔
چاہت نے کہا کہ لوگ ان سے بیوقوفانہ سوالات کرتے ہیں، وہ وہی کچھ کر رہے ہیں جس سے انہیں خوشی ملتی ہے اور جو لوگ تنقید کرتے ہیں وہ کرتے رہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔