ریاست مخالف پروپیگنڈے پرعلیمہ خان سمیت 4 افراد طلب

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں علیمہ خان،آفتاب اقبال سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور یوٹیوبر آفتاب اقبال کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کےنوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد 5جون کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کوانکوائری شروع ہوئی تھی۔ ذرائع این سی سی آئی اے نے بتایاکہ ملزمان نے پاک بھارت جنگ کے دوران ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔