بلاول بھٹونےآئی ایس آئی اور را کو مل کرکام کرنےکی تجویزدیدی

پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایس آئی اور بھارتی ایجنسی را کو دہشت گردی کیخلاف مل کر کام کرنے کی تجویز دیدی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو کیا ردِعمل ہوگا؟صورتحال بگڑنے سے پہلے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت دہشت گردی پر شور مچاتا ہے لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے خاتمےکےلیے کام نہیں کرتا۔

بلاول بھٹو زردای نے نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی قرار دیا۔

Back to top button