ن لیگی رہنما نذیر چوہان کو گرفتارکرلیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کوسی آئی اے پولیس نے لاہورکےتھانہ جوہر ٹائون میں درج مقدمہ میں چوہنگ کے علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لیگی نذیر چوہان پر پی ٹی آئی کے دفتر پر حملے اور تحریک انصاف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما پر پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھتیجے کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔
عزت کا راستہ یہی ہے منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے
یاد رہے کہ نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ ضمنی انتخابات کے دوران پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی نذیر چوہان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
