ن لیگ کی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی ہدایت

مسلم لیگ ن نے امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی جانب سے امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی گئی۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے پرخواہشمندوں کو کاغذات جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔
ن لیگ کے اعلامیہ کے مطابق ہرامیدوار کو 22دسمبر تک پارٹی کے ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر امیدوار اپنے
کاغذات نامزدگی واپس لیکر پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔