ہتک عزت بل سے اصل صحافیوں کو خطرہ نہیں،عظمی بخاری

وزیراطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ ہتک عزت بل سے اصل صحافیوں کو خطرہ نہیں۔جو ڈالر کماتے ہیں ہتک کرتے ہیں ان کو خطرہ ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے ۔اب کیس عدالت میں ہے ہمیں اس پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

 

عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ  پنجاب کا 5647ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی کی 77 اسکیموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔کینسر ہسپتال کی ایک سال میں اوپی ڈی شروع کر دی جائے گی ۔سوشل سیکٹر کے لیے دوارب مختص کئے گئے ہیں۔صحافیوں کے لئے ایک ارب کا ہلیتھ پروگرام شروع کیا ہے ۔اج سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے۔کسانوں کے لئے پروگرام شروع کیا گیا ۔

عظمی بخاری کاکہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی ۔

Back to top button