مودی نے نوازشریف،شہبازشریف کی مبارکبادکاجواب دیدیا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوازشریف اور شہبازشریف کی مبارکباد کا جواب دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی نے نوازشریف کی مبارکباد کے ردعمل میں جواب دیا کہ میں آپ کے پیغام کو سراہتا ہوں۔بھارتی عوام ہمیشہ امن، سکیورٹی اور ترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ڈی سیل ہوتے ہی بجلی منقطع کردی گئی
بھارتی وزیراعظم نےوزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا تھا کہ مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں۔