شاہ محمود قریشی کے 8مقدمات میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع
عدالت نے شاہ محمود قریشی کے آٹھ مقدمات میں دو دن کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آیندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔
پنجاب اسمبلی میں 5ہزار 446ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش
پولیس کاکہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا مقصود ہے۔پولیس نے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
وکیل شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں موبائل فون لے لیا گیا تھا ۔شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا۔