وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر بلاول بھٹو نےسخت برہمی کا اظہار کیا۔

 بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مکالمہ ہوا کہ پیپلزپارٹی نے ایک معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی اور حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا،پنجاب کی حکومت پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راستوں کو مسدود کررہی ہے

وزیراعظم شہباز شریف  نےبلاول بھٹو کے بیشتر نکات سے اتفاق، معاملات کے حل کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

پیپلزپارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں کل ملاقات کرکے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھائیں گی۔

پکی دوستی کے دعویدار چین نے پاکستان کو مشکل میں کیسے ڈالا ؟

 

قبل ازیں  چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے ملاقات میں بجٹ کی منظوری میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا کہ حکومت کسی فیصلہ سازی میں ہمیں اعتماد میں نہیں لےرہی اور سندھ کےمختلف منصوبوں میں وفاقی حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور خورشید شاہ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاتارڑ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے۔

Back to top button