بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہےکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ حکومتی ترجیح ہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جارجیا کے سابق وزیر اعظم نیکا گلائوری کی سر براہی میں توانائی کے شعبے کے غیر ملکی ماہرین کے وفد کی ملاقات،پاکستان میں پاور سیکٹر اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

پی ٹی ائی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مخالف کیوں ہے؟

 

وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ ، لائین لاسز اور بجلی چوری اس وقت پاکستان کے توانائی کے شعبے کے بڑے مسائل ہیں۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات ملک کی معاشی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔حکومت ایسی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے جس سے گردشی قرضوں میں کمی ہو اور بجلی کے بلوں کی وصولی کا طریقہ کار بہتر کیا جا سکے۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پاور سیکٹر کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے جارجیا کے کامیاب تجربے سے فائیدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔حکومت مہنگی بجلی پیدا کرنے والے زرائع کی حوصلہ شکنی کرے گی اور متبادل توانائی خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے کی ترویج کی خواہاں ہے۔ توانائی کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا ۔بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی کے حوالے سے اصلاحات لائی جا رہی ہے ۔

Back to top button