ن لیگ مشکل میں”پاؤں“اقتدار میں ”گریبان“پکڑتی ہے،حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کاکہنا ہے کہ ن لیگ مشکل میں ہو تو ”پاؤں“اقتدار میں ”گریبان“پکڑتی ہے۔
لاہور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کا پریس کانفرنس کرئے ہوئے کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی حکومت کے ہر فعل کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہے مگر مشاورت میں شامل کیا جائے۔ن لیگ قیادت غیر ذمہ دار بیان دینے والوں کے خلاف ایکشن لے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔
حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بجٹ میں عوام کے لئے بات کی پیپلز پارٹی نے سیاست کرنی ہوتی تو فارم 47 پر کرتی مسلم لیگ ن جب مشکل میں ہوتی ہے تو پاوں پکڑتی ہے جب اقتدار میں ہوتی ہے تو گریبان پکرتی ہے پیپلز پارٹی کے تحفظات ختم نہ کیے تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ : الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل، انجم عقیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہتک عزت کا بل لانا ہوتا تو پہلے لاتی۔پییلزپارٹی پارلیمان کی سپرمیسی پر یقین رکھتے ہیں حکمران جماعت کا پیپلز پارٹی کے پر سیاست کرنے کا الزام بے بنیاد ہےمسلم لیگ ن کے ڈرائنگ روم میں اعتماد کا فقدان ہے۔
پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں پیپلز پارٹی کی رہنما فائزہ ملک کی جانب سے بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا اس سے قبل مقامی ہوٹل میں اورسیز ونگ کی جانب سے بھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
