وزیراعظم کا حجاج کرام کی شہادتوں پراظہارافسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر افسوس کااظہارکیا۔
وزیراعظم نےحجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نےمکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کرلیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سابق گورنر محمد زبیر کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا
وزیراعظم نے شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے وزارت مزہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنے،ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
