ساہیوال میڈیکل کالج،ہسپتال کے ڈاکٹرز،انتظامیہ کےاجتماعی استعفے

ساہیوال ہسپتال آتشزدگی واقعہ پر حکومت نے احتجاجی ڈاکٹرز سے مذاکرات سے صاف انکارکردیا۔ ساہیوال میڈیکل کالج،ہسپتال کے ڈاکٹرز،انتظامیہ کےاجتماعی استعفے جمع کرادیئے۔

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں حالیہ آتش زدگی کے واقعے کے بعد، بلا جواز اساتذہ کی گرفتاریوں اور ان پر تشدد کے نتیجے میں ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران، سینئر رجسٹرارز، میڈیکل آفیسرز، پی جی آرز، نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ایڈمنسٹریشن نے بطور احتجاج اپنے استعفے سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دیے ہیں۔

احتجاج کے دوران ٹیچنگ فیکلٹی، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف، ایڈمنسٹریشن اور دیگر ہسپتال عملہ نے مشترکہ میٹنگ میں حکومت وقت سے درج ذیل مطالبات  پیش کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے مابین ڈیڈ لاک ختم کیوں نہیں ہو رہا؟

 

مظاہرین کاکہنا ہے کہ بلا جواز محکمانہ کاروائی کے تحت ہونے والے تمام احکامات کو فوراً واپس لیا جائے۔ریاستی گنڈا گردی پر حکومت وقت عوام الناس کے سامنے معافی مانگے۔ڈاکٹرز اور دیگر ہسپتال کے سٹاف پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں پر پولیس معافی مانگے۔پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی تلافی کی جائے۔یہ اقدام ہسپتال اور میڈیکل کالج کے عملے کی ریاستی جبر اور ظلم کے خلاف سخت احتجاج کا اظہار ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت ہمارے مطالبات پر فوری عملدرآمد کرے گی تاکہ ہسپتال کی معمول کی سرگرمیاں جلد از جلد بحال ہو سکیں۔

Back to top button