سیاستدانوں کے بھیس میں شرپسندوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سیاستدانوں کے بھیس میں شرپسندوں اور آگ لگانے والوں نے ریاستی علامتوں پر حملے کیے ایسے لوگ مذاکرات کے حقدار نہیں۔ ایسے شرپسند عناصر کو ان کے کیے کی سزا ملنا چاہیے۔ جمہوری ممالک میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
