کیا اب ایک فون پر 2واٹس ایپ استعمال کرناممکن ہوگا؟

اگر انٹرنیٹ میسجنگ کی بات کی جائے تو واٹس ایپ کی مقبولیت کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔مگر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ابھی تک صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے تھے۔ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی تھی جو آسان کام نہیں۔مگر میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک فون میں 2 مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔مارک زکربرگ کے اعلان کے بعد کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے اور اب صارفین بیک وقت 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ایک ڈیوائس پر استعمال کر سکیں گے۔

Back to top button