توند کی چربی گھلانے کیلئے بہترین غذا کونسی ہے؟

پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو طبی زبان میں ورسیکل فیٹ کہا جاتا ہے۔توند کی چربی جسمانی چربی کی سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت اہم اعضا کو ڈھانپ لیتی ہے۔اس چربی کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر سنگین طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔مگر مخصوص غذا اور ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں سے توند کی چربی کو نمایاں حد تک گھلانا ممکن ہے۔
جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع اس تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ غذا اور ورزش سے کس طرح مردوں اور خواتین میں دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔
