پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم

 

 

 

 

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد پر فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کے نام پر اختلافات تاحال برقرار ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی گروپنگ کو ختم کرانے میں ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے دھڑوں نے اپنے امیدوار کی حمایت کی دستبرداری سے انکار کردیا،پارلیمانی پارٹی سردار یعقوب،لطیف اکبر، چوہدری یاسین کے دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔

اسی طرح پیپلز پارٹی قیادت پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کے نام پر قائل نہ کرسکی، قیادت نے وزیراعظم کے نام کے فیصلے کا اختیار پارلیمانی پارٹی سے لےلیا۔

ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں : بلاول بھٹو

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا فیصلہ پیپلز پارٹی قیادت خود کرے گی جب کہ قیادت کی جانب سے مظفرآباد میں وزیر اعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

 

 

 

 

Back to top button