دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 13.1 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 28 ، صائم ایوب 71 اور بابر اعظم نے 11 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی اننگز؛
جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 19.2 اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہنڈریکس صفر، کوئنٹن ڈی کاک 7 ، ٹونی ڈی زورزی 7، ڈیوالڈ بریوس 25، کپتان ڈونووان فریرا 15 ، کاربن بوش 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 1، سلمان مرزا 3 ، نسیم شاہ 2 اور فہیم اشرف نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کاکہنا تھاکہ آج کے میچ میں اچھا پرفارم کرنےکی کوشش کریں گے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ مہمان ٹیم جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
