کراچی سے ایک گھنٹے میں نیویارک پہنچانے والے راکٹ کی تیاری

چین نے ایسے پروں والے راکٹ کی تیاری شروع کر دی ہے جس سے مستقبل میں کراچی سے نیویارک کا 16 گھنٹے میں ہونے والا سفر سمٹ کر ایک گھنٹے میں مکمل کیا جا سکے گا۔
راکٹ درحقیقت مسافر بردار طیارے کا کام بھی کریں گے یعنی خلائی سیاحت کے ساتھ یہ بہت تیزرفتاری سے زمین کے کسی بھی حصے میں آپ کو پہنچانے کا کام کریں گے۔
یہ بالکل اسپیس ایکس کے اس راکٹ کے تصور جیسا ہے جس کے بارے میں 2017 میں ایلون مسک نے بتایا کہ اس سے زمین اور خلا دونوں جگہ سفر آسان ترین ہو جائے گا۔
اسپیس ایکس کے منصوبے میں کس حد تک پیشرفت ہوئی یہ تو ابھی معلوم نہیں مگر چینی کمپنی سپیس ٹرانسپورٹیشن بھی اسی طرح کے راکٹ کی تیاری میں مصروف ہے۔
تجرباتی راکٹ 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے گا
یہ ایسا راکٹ ہوگا جسے بار بار استعمال کیا جا سکے گا اور زمین کے کسی بھی حصے پر خلا کے ذریعے برق رفتاری سے ایک گھنٹے تک پہنچا سکے گا، اچھی بات یہ ہے کہ ان کا کرایہ کسی عام پرواز جتنا ہی ہوگا۔
