یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے کرسی سے چپکے رہیں گے

وفاقی وزیر خارجہ شاہ قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے کرُسی سے چپکے رہیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ سے خطاب میں کہا کہ یوسف رضا گیلانی کمپرومائزڈ اپوزیشن لیڈر ہے، ن لیگ کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کا اتفاق ہوا لیکن یوسف رضا گیلانی راتوں رات خود اپوزیشن لیڈربن گئے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ واپس لیں گے اور اسی کرسی سے چپکے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر ووٹ خرید کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، اپوزیشن لیڈر نے کل اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے ایک غیر ذمہ داران بیان دیا جس کا افسوس ہے۔

کیا گیلانی نے واقعی استعفیٰ دیا ہے یا پھر کارروائی ڈالی ہے؟

حکومتی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنی غیر حاضری کی وضاحتیں کیں، بہت سے حلقے ان وضاحتوں سے مطمئن نہیں لگتے، کیا انہیں علم نہیں تھا کہ کہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے؟
اپوزیشن لیڈر اتنے بے خبر اور معصوم کیوں تھے؟ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اگر آپکو شرم آرہی ہے تو میں پردہ کر لیتا ہوں، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے بعد ادارے کے بورڈ کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا، ادارے کو کسی کی غلامی کے تابع کرنے میں کوئی صداقت نہیں۔

Back to top button