حافظ آباد میں قرآن محل کا 70 سالہ خادم قتل

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کی مدد سے 3 ماہ قبل طفیل چشتی کو قتل کر کے ان کی نعش دفن کر دی، ملزم نے جھگڑے کی وجہ سے طفیل چشتی کو قتل کیا۔

حافظ آباد پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر قرآن محل کے خادم کی لاش برآمد کی گئی، دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر میں آپریشن کرتے ہوئے 76 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ان گرفتار ملزموں میں اشتہاری، منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔

ملک بھر میں موبائل ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

Back to top button