یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا نیا طوفان

یوٹیلیٹی سٹورز مہنگائی سے نہ بچ سکے، گھی، آئل، سرف، صابن، شیمپو اور مصالہ جات سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 47 روپے اور برانڈڈ آئل کی قیمت میں 57روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد درجہ اول کا برانڈڈ گھی 355 روپے فی کلو سے بڑھ کر 402 روپے اور آئل 355روپے فی کلو سے بڑھ کر 412روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

درجہ اول کے گھی کا 5 کلو والا ڈبہ 1795سے بڑھ کر 2032روپے، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 237روپے اضافہ ہوا، درجہ اول کے 5 کلو آئل کے ڈبے کی قیمت 1795سے بڑھ کر 2085روپے ہوگئی۔

انٹربینک:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے اضافہ

پانچ کلو آئل کی قیمت میں 287روپے کا اضافہ ہوا، مختلف برانڈ ز کے درجہ اول اور دوئم کے مختلف گھی آئل کی فی کلو قیمت میں 70روپے تک اوسط اضافہ کیا گیا۔

Back to top button