شرمیلا کی شکایت پر نادیہ خان کو بیان بازی سے روک دیا گیا

ایم پی اے سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ وفاقی محتسب نے اداکار و میزبان نادیہ خان کو انسیہ فاروقی وائرل ویڈیو کے معاملے میں بیان دینے سے روک دیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام اسٹوری پر وفاقی محتسب کا ایک نوٹس شیئر کرتے ہوئے والدہ کی وائرل ویڈیو معاملے میں ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا۔

ایم پی اے کی جانب سے شیئر کردہ نوٹس میں درج ہے کہ نادیہ خان، انیسہ فاروقی کی ویڈیو کے معاملے پر 4 فروری تک کسی بھی میڈیا کو ذریعہ بنا کر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں۔

نوٹس کے مطابق نادیہ خان کو 4 فروری 2022 کو پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، اس سے قبل نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا جا چکا ہے۔

اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی کرونا وائرس کا شکار

تاہم ایک تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کیے تھے، شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کا انداز پسند نہ آیا جس کے بعد نادیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button