غیرملکی فنڈنگ کیس میں حکومتی وکیل کی دلائل دینے سے معذرت

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں حکومتی جماعت کے وکیل انور منصور نے کہا کہ مجھے کرونا ہوا تھا، رپورٹ منفی ہے لیکن مجھے بخار ہے ، میں آج دلائل نہیں دے سکوں گا۔
تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر بھی پیش ہوئے۔
وکیل اکبر ایس بابر احمد حسن نے کہا کہ ابھی تک سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے آٹھ والیم کی کاپیاں نہیں دی گئیں، مجھے کہا کہ اپنے درخواست گزار کو لے کر آئیں۔
ہیلتھ کارڈ سے ملک کے نظام صحت میں انقلاب آئے گا
بابر احمد حسن نے بتایا کہ 18 جنوری کا آرڈر تھا، مجھے 19 جنوری کو بلاتے، لیکن والیمز دینے مجھے 30 جنوری کو بلایا گیا، کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، ڈی جی لاء صاحب الیکشن کمیشن کے آرڈر ماننا نہیں چاہتے ہیں۔
