اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی کرونا وائرس کا شکار

بالی ووڈ کی مقبول اور سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کرونا کا شکار ہوگئیں، کرونا مثبت آنے کی اطلاع اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

شبانہ اعظمی نے لکھا کہ میرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی، فی الحال میں گھر سے الگ تھلگ ہوں جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اپنا کرونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔

ریحام خان نے نبیل گبول کی شادی کی آفر کیوں مسترد کی؟

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کی متعدد شخصیات کرونا میں مبتلا ہو چکی ہیں، حال ہی میں اداکارہ کاجول کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Back to top button