سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تین نئے محکموں میں تقسیم کردیا گیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرتے ہوئے تین نئے محکمے قائم کردیے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ریگولیٹری شعبہ جات پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے، کمرشل ائیرپورٹس کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کاحصہ بناکر الگ محکمہ بنادیا گیاہے۔تیسرا محکمہ طیاروں کےحادثات کی تحقیقات سےمتعلق بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن ہے،سیفٹی بورڈ طیاروں کےحادثات کی تحقیقات کرے گا۔
فیض حمید کورٹ مارشل : معاملہ بہت دور تک جائےگا، یہ شروعات ہے ، فیصل واؤڈا
سول ایوی ایشن، ائیرپورٹس اتھارٹی، بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کےقیام کےالگ الگ نوٹی فکیشن جاری کردیےگئے ہیں۔فلائٹ اسٹینڈرڈ، پائلٹ لائسنسنگ، ایروڈ روم ائیر اسپیس بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کاحصہ ہوں گےجب کہ ائیروردی نیس، ائیر ٹرانسپورٹ اور ائیرو میڈیکل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔