وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملہ کرنیوالے ملزمان کوفوری گرفتار کرنے حکم

وزیر اعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر حملے اور اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار ، وزیر اعظم نے حملے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ۔
شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے ان کےچھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملےاوران کو اغوا کرنے کی کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان کی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش
وزیراعظم نےحملے اور اغوا کی کوشش میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کےاحکامات بھی جاری کیے۔
وزیراعظم اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔